فیصل آباد(آن لائن) سعودی حکومت نے عمرہ ویزے کا آغاز کردیا جبکہ سعودی حکومت نے اس سال 15لاکھ سے زائد پاکستانی کے عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2017ءحج آپریشن کے دوران فیصل آباد سمیت ملک بھر سے ایک لاکھ 80ہزار حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔، حکومت پاکستان نے آئندہ سال سرکاری سکیم کے تحت مزید حج سستاکرنے کا فیصلہ کرلیا۔جمان حکومت پاکستان وزرات مذہبی امور کا کہنا کہ سعودی عرب میں قیام و طعام اور ٹرانسپورٹیشن کی عالمی معیا ر کی سہولتیں دستیاب ہیں جو ہر ملک کے شہریوں کو ان کے بجٹ کے مطابق ہی دی جاسکتی ہیں اور سعودی عرب میں کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی لہذا سعودی حکومت معاہدوں کے مطابق سروسز دینے کی ذمہ داری کو ہر سال یقینی بناتی ہے،جبکہ پہلا سے حکومت نے حجاج اکرام اور معتمرین کےلئے مزید سہولتیں اور حج اخراجات میں 20سے 25فیصد کمی کی ہے ۔
عمرہ ویزا