پاک سرزمین پارٹی کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی نے سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما اگلے چند روز میں پہلے اندرون سندھ اور پھر جنوبی پنجاب کے دورے کریں گے۔ مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی اور دیگر مرکزی قائدین نے 10 اکتوبر سے اندرون سندھ کے دورے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اندرون سندھ کے اس دورے کے دوران نہ صرف کراچی حیدر آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں سطحی سرگرمیوں کو تیز کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے بعد پاک سرزمین کا قیادت جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کرسکتی ہے۔
پاک سرزمین پارٹی

ای پیپر دی نیشن