گجرات شہر کی ابتر صورتحال، تنقید کرنے پر میئر اور چیئرمین میونسپل کارپوریشن میں جھگڑ ا

گجرات (نامہ نگار) شہر کی ابتر صورتحال پر تنقید، میئر گجرات چیئرمین میونسپل کارپوریشن سے دست و گریباں، دھکے بھی دیئے، ق لیگ کے میونسپل چیئرمین کو دھکے، غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر اجلاس ہنگامہ آرائی میں تبدیل، شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال، ترقیاتی منصوبے کے 24 کروڑ کے فنڈز اپنے ساتھیوں کو نوازنے پر اور اجلاس ختم ہونے کے بعد آکر دوبارہ اجلاس شروع کرنے کا کہنے پر میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں تو تکرار شروع ہوگئی۔ میونسپل کارپوریشن گجرات کے مسلم لیگ (ن) کے میئر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اپنی ہی جماعت اور ق لیگ کے یوسی چیئرمینوں کی طرف سے شہر کی ابتر صورتحال پر کی جانے والی تنقید پر سیخ پا ہوکر دست و گریبان ہوگئے۔ ق لیگ کے میونسپل کمیٹی چیئرمین پرویز اختر پگانوالہ کو دھکے دینے پر اجلاس میں بات گالی گلوچ تک پہنچ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اشرف ریحانیہ بھی الجھ پڑے جس پر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس پر میونسپل کارپوریشن کے افسران عملہ نے ان میں بیچ بچاﺅ کروایا جبکہ میئر گجرات کے ساتھی چیئرمین تماشائی کا کردار ادا کرکے ہنستے رہے۔ میئر گجرات حاجی ناصر کا اپنے ساتھی چیئرمین کو کہنا تھا کہ وہ انکی جیت بھی انہی کی مرہون منت ہے جس پر لیگی چیئرمین اشرف ریحانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے نوازشریف کے پارٹی ووٹ ملے ہیں آپکے نہیں جس پر حاجی ناصر کا کہنا تھا کہ کہیڑا نواز شریف وہ تو لاہور میں ہے گجرات میں میری وجہ سے جماعت کو ووٹ ملتے ہیں اس پر لڑائی مزید بڑھ گئی۔
ہنگامہ آرائی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...