پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید 9ارکان نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں صوبائی اسمبلی کے 123میں سے 74اراکین نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں جبکہ تاحال 49اراکین اسمبلی نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں اثاثے کے گوشوارے جمع نہ کرنے پر 15اکتوبر کے بعد اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔
جن 9اراکین نے گوشوارے جمع کر دیئے ہیں ان میں 2صوبائی وزراءاور صوبے کی ایک اہم ترین شخصیت بھی شامل ہے اپوزیشن کے زیادہ تر اراکین نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔
گوشوارے جمع