گوادر (آن لائن) گوادر پورٹ سے 20 اکتوبر تک ٹرانسشپمنٹ شروع ہوجائے گی گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ کا 12 سال پرانا خواب پورا ہونے جارہا ہے اور 20 اکتوبر تک بندرگاہ سے ٹرانسشپمنٹ شروع ہو جائے گی۔ چیر مین گوادر پورٹ دوستین جمالدینی نے تصدیق کی ہے کہ 16 سے 20 اکتوبر تک گوادر میں ٹرانسشپمنٹ شروع کردی جائے گی اور یہ کام آزمائشی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہو رہا ہے۔چیرمین گوادر پورٹ کے مطابق کم از کم ہفتے میں ایک ٹرانسشپمنٹ جہاز آنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک روٹ کا جہاز کنٹینرز کو پورٹ پر اتارے گا اور دوسرے روٹ کا جہاز پورٹ پر کنٹینرز اٹھا کر افریقا، امریکا یا یورپ لے جائے گا۔