ایک خاندان چوری چھپانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے،قوم تیار ہوجائے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا: عمران خان

Oct 08, 2017 | 15:29

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک خاندان ملک میں اپنی چوری چھپانے کیلئے ملک کو تباہ کر رہا ہے .2018 میں پورے پاکستان میں انقلاب آئے گا. قوم تیار ہوجائے لگتا ہے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا. پاکستان کی اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے.جس کے تحت چور، ڈاکو اور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے.نواز شریف نے سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ قوم کی اخلاقیات کو تباہ اور قدریں پامال کردیں.قومیں بمباری اور جنگ میں شکست سے نہیں بلکہ اخلاقی شکست سے تباہ ہوتی ہیں.حضور نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرکے پوری دنیا میں عروج حاصل کیا۔بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت چور، ڈاکو اور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے، نواز شریف نے اس ملک پر صرف یہ ظلم نہیں کیا کہ پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اور ملک کے ادارے تباہ کردئیے، بلکہ نواز شریف نے سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ قوم کی اخلاقیات کو تباہ اور قدریں پامال کردیں، قومیں بمباری اور جنگ میں شکست سے نہیں بلکہ اخلاقی شکست سے تباہ ہوتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم شاہد خاقان آج بھی ایک برطرف انسان کو اپنا وزیر اعظم مانتے ہیں اور انہی سے ڈکٹیشن لیتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں پاکستان کا ایک ایک شہری کروڑوں کا مقروض ہوچکا ہے . اس کے علاوہ حکمران ملک چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے ہیں جس کو پورا کرنے کیلئے عوام سے ٹیکسوں کی وصولی کرنا پڑتی ہے اور ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجاتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ نبی کی مثال کی تقلید کرتا ہے.حضور نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کی اور پھر پوری دنیا میں عروج حاصل کیا۔ نبی نے قوم کے کردار کو اٹھایا.لوگوں کو حق و سچ پر کھڑا کیا. اپنے کردار سے قوم کا کردار بلند کیا. مسلمان 700 سال تک دنیا کی سپرپاور رہے. حضور نے انسانوں کے کردار کو ٹھیک کیا.دنیا میں عروج حاصل کرنے کے لیے قوم کو اپنا کردار ٹھیک کرنا پڑتا ہے.جس قوم کے لیڈر صادق و امین ہوتے ہیں وہ قوم عظیم قوم بنتی ہے۔

مزیدخبریں