بھارت کیخلاف پی سی بی کا کیس کمزور‘ کچھ حاصل نہیں ہوگا: ذکا اشرف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بور ڈ کے سابق چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف پی سی بی کا کیس انتہائی کمزور ہے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے۔ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناتلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ذکا اشرف نے اپنی رہائشگاہ پر برطانیہ رکن پارلیمنٹ ٹونی لانڈ اور ان کے وفد میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عشائیہ میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان کے علاوہ سابق عسکری و بیوروکریسی کے سابق افسران اور سفیر بھی موجود تھے۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس کے لیے بھاری بجٹ بھی مختص کیا تھا جو ضائع ہونے کا قوی امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ احسان مانی کی تقرری سے امید تھی کہ پی سی بی میں بھی تبدیلی آئے گی لیکن ابھی تک احسان مانی کی جانب سے بھی پی سی بی میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سیریز کے معاملے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے معاہدے میں حکومت اجازت سے ضرور اسے مشروط کیا ہوگا اگر ایسا ہے تو پاکستان کو اس کیس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ نجم سیٹھی نے اس معاملے میں پاکستان کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...