انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے مصری‘ ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی آمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2018ء کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں ہانگ کانگ اور مصر کے کھلاڑی پہنچ چکے ہیں۔ چیمپیئن شپ پیر سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار کا کہنا ہے کہ لاہور میں عرصے کے بعد انٹرنیشنل اسکواش بحال ہو رہی ہے خوشی ہے کہ غیرملکیوں کی بڑی تعداد لاہور میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے آئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو راؤنڈز کے میچ اسکواش کمپلیکس میں ہوں گے جب کہ کوارٹرفائنلز سے میچز فور گلاس وال کورٹ فلٹیز ہوٹل میں کھیلے جائیں گے۔آٹھ اکتوبر کو پہلا میچ 12 بجے کورٹ ون پر جرمنی کے ینیک اولمر اور رابرٹ ڈنر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...