وزیراعظم آزادکشمیر کی سپاہی مقبول حسین کے مزار پر فاتحہ خوانی عزیزواقارب سے ملاقات کی

Oct 08, 2018

سدھنوتی(این این آئی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے سپاہی مقبول حسین کے مزار پر فاتحہ خوانی کی مرحوم کے عزیزواقارب سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہراور وزرا بھی موجود تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سپاہی مقبول حسین کشمیریوں کی وطن عزیز سے محبت کی انمول داستان ہے۔مقبول حسین نے ثابت کیا کہ کشمیریوں کے عزم حوصلے پاکستان سے محبت پر وہ سب کچھ قربان کرسکتے ہیں سپاہی مقبول حسین ہمارافخر اورہیرو ہے آزادحکومت سپاہی مقبول حسین کی یادگارتعمیرکریگی ۔مقبول حسین کے گھر تک پختہ سڑک تعمیر کی جائیگی راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان پرکشمیری عوام کو ہمیشہ فخر رہا یہ ہماری اپنی فوج ہے ہزاروں کی تعداد میں آزادکشمیر کے شہری پاک فوج میں شامل ہوکر سپاہی سے لیکر جرنیل تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں مقبول حسین پر آزادکشمیر حکومت اور عوام کو فخر ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر

مزیدخبریں