واشنگٹن(آن لائن)ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔یہ بات نیپولی میں نیٹو اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر ایڈمرل جیمز فوگو نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔فوگو کے مطابق روس نے حالیہ برسوں میں نئی جنریشن کی آبدوزوں کے ذریعے اپنے بیڑے کو جدید بنایا ہے۔امریکی ایڈمرل نے بتایا کہ اس وقت کیلو کلاس کی چھ ہائیبرڈ آبدوزیں بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے مشرق میں کام کر رہی ہیں۔ یہ آبدوزیں طویل مار کرنے والے کیلیبر میزائلوں سے لیس ہیں جو کسی بھی یورپی دارالحکومت تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یورپ کے جنوب میں روسی آبدوزیں نیٹوکیلئے باعث تشویش ہیں: امریکی ایڈمرل
Oct 08, 2018