پیپلزیوتھ نے ضمنی الیکشن میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے حکمت عملی بنالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری کی زیر صدارت پیپلزیوتھ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے مشاورت کی گئی ،اس موقع پر جاوید نایاب لغاری کا کہنا تھا کہ پیپلزیوتھ کے کارکنان وعہدیداران ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں،پیپلزیوتھ کے کارکنان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائینگے اور بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائینگے۔اس موقع پر پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے جائز حقوق دلانا ہی پیپلزپارٹی کا اصل منشور ہیں آج اس ملک کی سیاسی وغیر سیاسی تنظیمیں تحریک انصاف کے خلاف متحد ہوچکی ہیں۔اس بار ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن