لاہور( این این آئی )ایرانی قونصل جنرل لاہور آغامحمد رضا نظری سے ایران پاک فیڈ ریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان درمیان تجارتی حجم میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 46 فیصد اضافے کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے اس کو مزید بڑ ھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پربزنس اتاشی آغایکدلے بھی موجود تھے۔ ملاقات کر نے والوں میں ضیاء الرحمان، آصف حسین اور بلا چشتی شامل تھے۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے دو نوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تباد لوں سمیت جلد لاہور اور تہران میں دو نوں ممالک کی مصنوعات کو پرموٹ کرنے کیلئے نما ئش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پاک ایران تجارت کا فروغ خطے میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ ایران اور پاکستان کو علاقائی کوریڈورز میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اس میں دونوں ممالک کا فائدہ ہو گا۔