بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)15ویں ورلڈ ایلیٹ نوجوانوں کیکانفرنس2018 لندن چین فورم کے تحت لندن میں منعقد ہوئی۔کانفرنسکا عنوان’’ بیلٹ اینڈ روڈ کے پیش نظر چین اور مغربی ممالک کا تہذیبی تصادم اور ہم آہنگی ہے‘‘۔برطانیہ،چین،جاپان،اٹلی،رومانیہ اور کینیڈا سمیت16ممالک اور علاقوں کے نوجوان ایلیٹس نے کانفرنس میں شرکت کی۔13شرکاء نے کانفرنس میں اہم تقریریں کیں اور گروپ بحث میں حصہ لیا۔انہوں نے چین امریکہ تجارتی کشمکش،چین کے درآمد ات و برآمد ات سے مغربی ممالک کیلئیمواقع، چین اور مغربی دنیا کے شادی بیاہ کے رسم و رواج اور جدید چین،مغربی ممالک اور بیلٹ اینڈروڈ کی تعمیر سے واپستہ ممالک کے درمیان سیاست،معیشت،ثقافت اور فنون سمیت مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کے بعد 2018 لندن اعلامیہ جاری کیا گیا۔