اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے 72 انٹرنیشنل این جی اوز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ حکومت نے 141 این جی اوز کو پاکستان میں کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے جن میں 66 غیر ملکی این جی اوز بھی شامل ہیں۔ 66 انٹرنیشنل این جی اوز نے پاکستان کے قواعد و ضوابط تسلیم کرلئے جس کے تحت انہیں وزارت داخلہ کی آڈٹ فرمز سے سالانہ آڈٹ کرانا ہوگا۔ ان تنظیموں نے وزارت داخلہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کردیئے۔
پاکستان میں 66 غیرملکی این جی اوز سمیت 141 کو کام جاری رکھنے کی اجازت
Oct 08, 2018