پشاور، کوئٹہ (آئی این پی+ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنرخیبر پی کے شاہ فرمان نے گورنرہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیا۔ اس ضمن میں اتوار کے روز پشاور میں خواتین کالجزکی طالبات نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور گورنر شاہ فرمان سے ملاقات کی۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ گورنرہاؤس کومیوزیم میں تبدیل کرنے کاعندیہ دیدیا۔ صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق گورنرہاؤس بلوچستان کومیوزیم بنایاجارہاہے جبکہ وزیراعظم نے گورنرہاؤس کے عقبی لان کو لیڈیزپارک بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔