ماضی میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کی گئی: شاہ محمود قریشی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی سازش کی گئی ۔ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ عالمی سطح پر ملک کا دفاع کرنے والا نہیں تھا۔ پاکستان پر الزامات لگتے رہے۔ جواب دینے والا کوئی نہ تھا۔ قوم اطمینان میں رہے۔ سفارتی سطح پر پاکستان کا دفاع کرنے والے اقتدار میں آگئے ہیں۔ ہر فورم پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔ پاکستان کا وقار بلند اور سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں این اے 156 اور 157 سے آنے والے مختلف وفود و نمائندہ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پہلے بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ دیا اور چھوٹے چوروں کو پکڑ لیا جاتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کیلئے احتساب کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلی دفعہ بڑے لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو پکڑ کر لوٹی دولت وصول کی جائیگی۔ بیرون ملک فرار ہونے والوں پر ہاتھ ڈالا جائیگا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے الگ صوبے کے قیام کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختلف شخصیات کے انتقال پر ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور تقریبات میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...