زرداری پر تہمت لگانے والے ہمیشہ شرمندہ ہوئے: پیپلز پارٹی، خیبر پی کے احتساب کمشن پر 82 کروڑ ڈوبے: اے این پی

Oct 08, 2018

کراچی/ اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے آصف زرداری پر تہمت لگانے والے ہمیشہ شرمندہ ہوتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت ڈرامے بازی تک محدود ہے، عمران نیازی آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بجائے اپنے قول پر عمل کریں۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا خیبر پی کے احتساب کمشن پر خرچ کئے گئے 82 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ بتایا جائے غریب صوبے کے 82 کروڑ روپے ڈبونے کا ذمہ دار کون ہے۔ ہمیں عدلیہ سے امید ہے وہ اس کی تحقیقات لازمی کرائے گی۔

مزیدخبریں