اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج پیر کو شروع ہو گا ۔ اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں اٹھائیں گی ۔ حکومت کی طرف سے حسب روایت ان معاملات پر سخت بیانات کا خدشہ ہے ۔ سینیٹ اجلاس کے لئے پرائیویٹ ممبر ڈے کے سلسلے میں 34 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔ ایوان بالا میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر بحث کی تحریک پیش کی جائے گی ۔
سینٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس آج، اپوزیشن شہباز شریف کی گرفتاری کا معاملہ اٹھائے گی
Oct 08, 2018