کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز صحافی شیخ عزیز کراچی میں انتقال کر گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مرحوم شیخ عزیز پروفیشنل صحافی اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے ان کی صحافت‘ سیاسیات‘ ادب اور تاریخ میں خدمات بیش بہا اور آنے والی نسلوں کیلئے سرمایہ ہیں دریں اثناء پیپلز پارٹی مجلس عاملہ رکن پیر مظہرالحق اور ان کے صاحبزادہ رکن سندہ اسمبلی پیر مجیب الحق نے سینئر صحافی شیخ عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔