سکھر( بیورو رپورٹ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ، اشتہارات کی بندش اور میڈیا ہاؤسز سے میڈیا ورکروں کی جبر ی برطرفیو ں کے خلاف 9 اکتوبر 2018 بروز منگل ، تین بجے سہ پہر سکھر پریس کلب کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہو گا، احتجاجی مظاہرے میں سکھر شہر سمیت ضلع بھر سے صحافیوں، میڈیا ورکرز، فوٹو جرنلسٹس کے علاوہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سمیت دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں تجارتی انجمنوں کی تاجر برادری، وکلائ، اساتذہ کرام ، پروفیسرز حضرات، سماجی و انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے افراد سیاسی کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔