ہیٹی (آئی این پی‘ نیٹ نیوز ) ہیٹی کے شمالی ساحلی شہر میں 5.9 شدت کے زلزلے سے گیارہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغرب میں ساحلی پورٹ ڈی پیکس سے تقریبا بیس کلو میٹر دور تھا اور اس کی گہرائی گیارہ کلو میٹر سے زائد تھی۔ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ہیٹی میں اس سے قبل بھی ہولناک زلزلے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
ہیٹی‘ زلزلہ
ہیٹی میں 5.9شدت کا زلزلہ ، 12افراد ہلاک ، 130زخمی ، متعدد عمارتیں منہدم
Oct 08, 2018