سانحہ 8 اکتوبر2005: وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوامی تربیت کی بھی ضرورت :وزیراعظم

Oct 08, 2018 | 12:19

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے سانحہ 8 اکتوبر 2005 کے موقع پر زلزلہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں کو ضلعی سطح پر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سانحہ 8 اکتوبر کو قومی دن کے طور پر منانے کا مقصد زلزلہ شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ یہ دن قدرتی آفات میں اقدامات پرعالمی فریم ورک کے مطابق عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ قدرتی آفات میں موثر ردعمل اور ریکوری پلانز کے ذریعے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوامی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر ادارے موجود ہیں۔ ان اداروں کو صوبائی سطح پر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں