سینئر آڈیٹر ظفراحمد خان انتقال کر گئے، ایچ الیون میں سپر د خاک

اسلام آباد(نا مہ نگار) اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ایڈمن افسر سرفراز احمد خان کے بڑے بھائی اورآڈیٹر جنرل آف پاکستان اسلام آباد کے سینئر آڈیٹر ظفراحمد خان رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد خلفائے راشدین جی نائن مرکز میں ادا کرتے ہوئے ایچ الیون کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہے، نماز جنازہ میں معروف سیاسی ،سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی اور ایڈمن افسر سرفراز احمد خان سے اظہار تعزیت کیاہے ۔واضح رہے مرحوم گزشتہ روز نماز کے لیے اٹھے تو اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن