ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، آزاد کشمیر کی خاتون شہید

مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کی خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس عہدیدار ذوالقرنین چوہدری نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر کے علاقے عباس پور میں گھر کے باہر کھڑی خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فائرنگ اتوار کو بھارت کی جانب سے کی گئی تھی جس کے نتیجے میں خاتون کو زخم آئے اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ یہ فائرنگ ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب امریکی سینیٹرز کرس وین ہولین اور میگی ہیسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مظفرآباد کا دورہ کیا تاکہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی جذبات بھی جان سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...