لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے چیرمین نیب کے ملزم بھائی سمیت تینوں ملزموں کوناکافی ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا۔ ملزموں کی وکیل نے دلائل میں کہا کہ پولیس نے ملزموں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ ملزمان کے خلاف شہادتیں بھی موجود نہیں ہیں۔ ٹرائل عدالت نے 2016 میں حقائق کے برعکس سزائے موت سنائی۔ لہذا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزموں کو بری کیا جائے۔ سرکاری وکیل نے ملزموں کی اپیلیں مسترد کرنیکی استدعا کی۔