واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شدہ جنونی قاتل 50 افراد کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے ، ملزم کو3 افراد کے قتل کے الزام میں 2014ء میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ سیریل کلر 79سالہ سیموئیل لٹل نے 1970ء سے 2005ء کے دوران 93 قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے تاہم50 افراد کے قتل کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ایف بی آئی نے ایک ویب سائٹ میں بتایا کہ ملزم کوگمان تھا کہ اس پر قتل کے الزام ثابت نہیں ہو پائیں گے کیونکہ اس کے خیال میں قتل کے لیے کوئی بھی اس کا احتساب نہیں کر رہا ۔