اماراتی ولی عہد اور شہزادہ خالد بن سلمان میں مشترکہ عسکری تعاون پر بات چیت

Oct 08, 2019

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان گذشتہ روز ابو ظبی میں ملاقات ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے مشترکہ فوجی تعاون، دفاعی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔اماراتی ولی عہد اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل، بالخصوص خلیجی خطے کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں