لندن( آن لائن )برطانیہ کے سرمایہ کاری بینک ایچ ایس بی سی نے اخراجات میں کمی کے لیے اپنے 10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ بنالیا جن میں سے 4 ہزار کو اسی سال فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم زیادہ فوکس بھاری معاوضے لینے والے ملازمین فارغ کرنے پر کیا جائے گا۔