ملتان جیل میں 88 خواتین 13 بچوں سمیت سزا کاٹ رہی ہیں: سپرنٹنڈنٹ

ملتان (اے پی پی) وومن سنٹرل جیل ملتان کی سپرنٹنڈنٹ سیدہ عنبر نقوی نے کہا وومن سنٹرل جیل ملتان میں اس وقت 88خواتین 13بچوں سمیت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں جن میں سے 13خواتین کی سزائے موت کی اپیلیں ہائی کورٹ میں زیرالتواء ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر 166خواتین کے لیے گنجائش ہے۔یہاں پر زیادہ تر منشیات وقتل کے جرم میں خواتین سزا ئیںکاٹ رہی ہیں۔ ایک سوال کے جو اب میں انہوں نے بتایا کہ ہم خواتین کومذہبی تعلیم بھی دیتے ہیں اور ووکیشنل تربیت بھی۔ٹیوٹا کے زیراہتمام تین مختلف نوعیت کے سلائی، کڑھائی سمیت دیگرکورسز بھی کرائے جارہے ہیں جس ۔ یہاں پر دوشفٹوں میں دولیڈی ڈاکٹرز فرائض انجام دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ جیل میں ہسپتال بھی بنایاہوا ہے جہاں پر بنیادی ضروری طبی امداد دی جاتی ہے۔ وومن جیل ملتان میں ماہرنفسیات بھی موجودہے جو ان خواتین کی کونسلنگ کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...