کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت ماضی کی مرکزی حکومتوں کی روش پر چلتے ہوئے بلوچستان کو کالونی کی حیثیت سے سمجھ کر مسائل تا قیامت حل نہیں ہونگے۔ اپوزیشن رویہ تبدیل کرے ہمارے ساتھ معاہدہ کرسکتے ہیں اور ہمیں یہ یقین دلائیں کیا پھر بلوچستان کو قربانی کا بکرا بنا کر اس کی بھلی تو نہیں چڑھائیں گے۔ اپوزیشن صرف دور سے آواز دے رہی ہے کہ آئو ہمار ے ساتھ احتجاج میں اس طرح نہیں ہو سکتا۔ مرکزی حکومت نے ہمارے چھ نکات تسلیم کو کیا کہ یہ بلوچستان کے مسائل حقیقی ہیں، جن پر عمل کرینگے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام نکات پر مرکزی حکومت کے دستخطوں کو اپنی کامیابی کی پہلی اینٹ کی بنیاد رکھی۔