اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 32 ارب 94کروڑ 56 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 12 ارب، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے50 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 3ارب 7 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے4 ارب93 کروڑ، این ایچ اے کے لئے27 ارب 22 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 2 ارب 48کروڑ 39 لاکھ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 14 ارب 2 کروڑ4 لاکھ فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔