پاکستان سری لنکا سے بھی ہار گیا

Oct 08, 2019

محمد صدیق

سری لنکا کی بی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 35رنز سے شکست دیکر اپنے منہ پر خود طمانچہ دے مارا ہے۔پاکستانی قوم کی رائے ہے کہ اگر سری لنکا کی Aٹیم پاکستان آتی تو پھر پاکستان کی پوزیشن کیا ہوتی۔سری لنکا ٹیم کی مہربانی کہ سینئرٹیم کے دس کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار کے باوجود سری لنکن بورڈ نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی مددکی۔جونیر کھلاڑیوں کی ٹیم بھیج کرپا کستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا اغاز تو کر دیامگر پا
کستان نے جسطرح دونوں میچ ہارے وہ قابل مذمت ہے پہلے میچ کی شکست ایک مرتبہ پھر کپتان سرفراز کے پلٹرے میں گئی ہے کیونکہ پوری دنیا کو اب پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان دوسرے وقت بیٹنگ میں صفر ہے کیونکہ پاکستان رن چیز میں کمزور ہے۔بڑا سکور بورڈ پر دیکھ کرپاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹا ٹارگٹ حاصل کرنا ناممکن نظر آتاہے۔پہلا میچ ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھلانے کی وجہ سے پاکستان شکست سے دوچار ہو گیا اور دوسرے میچ میں سری لنکا ٹاس جیت کر خود پہلے کھیلا اور پاکستانی ٹیم کا وہی حشر ہوا جو ٹاس ہار کر سکور پر سکور کرنے کا ہوتاہے۔ پاکستانی قوم کو جہاں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جو خوشی تھی وہ ایک جونیر ٹیم سے شکست کے بعد ماند پڑ گئی ۔ان دونوں میچوں میں کس کس کھلاڑی پر تنقید کی جائے۔ کسی نے بھی کچھ نہیں کیا لگتا تھا دس برسوں میں پوری ٹیم بیٹنگ ،باولنگ اور فیلڈنگ بھول گئی ہے۔

مزیدخبریں