رحمان ملک سے یواے ای کے سفیرکی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی اور سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور مثالی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے یو اے ای کے سفیر کو اپنی کتابیں بھی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن