ایل جی کا مائیکروسوفٹ سے اشتراک

اسلام آباد(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کنیکٹڈ گاڑیوں کے لئے اپنے ویب او ایس آٹو کے مائیکروسوفٹ کنیکٹڈ ویہکل پلیٹ فارم کے اشتراک سے نیا ان ویہکل انفوٹینمنٹ (آئی وی آئی) سسٹم تیار کرلیا ہے اور رواں سال منعقد ہونے والے بین الاقوامی موٹر شو (آئی اے اے) میں پیش کیا گیا۔ ویب او ایس آٹو اور ایم سی وی پی کے اشتراک سے نیا آئی وی آئی سسٹم ڈرائیور کا اسٹیٹس، ڈور کا اسٹیٹس سمیت مختلف اقسام کی معلومات جمع کرتا ہے اور آگے بھیجتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن