سری نگر، اعلیٰ قائدین زیر حراست،نیشنل کانفرنس کا آئندہ بی ڈی سی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بلاک ڈویلپمنٹ کونسل انتخابات نہیں لڑے گی جب تک کہ پارٹی کے تمام رہنما وں کو رہا نہیں کیا جاتا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے 15 رکنی وفد نے زیر حراست پارٹی رہنما وں فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ جموں وکشمیر حکومت نے وفد کو قائدین سے ملنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ جموں کے پارٹی کے صوبائی چیف دویندر سنگھ رانا کی سربراہی میں وفد نے 30 منٹ سے زیادہ عرصہ ہری نواس میں سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ 5 اگست کو اس دن حراست میں لئے جانے کے بعد پارٹی کے وفد کے ساتھ عمر کی یہ پہلی ملاقات تھی ، جب اس دن مرکز نے آرٹیکل 370 کے تحت ریاست کو خصوصی درجہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ملاقات کے بعد رانا نے صحافیوں کو بتایا کہ کوئی بھی سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے ارٹی کے رہنما وں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے۔ "خاص طور پر لوگوں کو لاک ڈا ون کے حوالے سے تکلیف ہے اور ہم ، بطور جماعت ، اپیل کرتے ہیں کہ جموں وکشمیر ہر جگہ جمہوری نظام کی بحالی کے لئے سیاسی عمل شروع ہو ۔

ای پیپر دی نیشن