کراچی(پ ر) حکومت اور بلدیاتی ادارے مسائل کے حل میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے۔ گلیاں سڑکیں اور کھیل کے میدان کچرے سے بھرے ہیںعملہ کہیں نظر نہیں آرہا۔ نورانی فٹبال گرائونڈ اقبال روڈ‘کچرا کنڈیی کا نقشہ پیش کررہا ہے بلدیہ ٹائون کی عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ پانی جیسے بنیادی حق سے بلدیہ ٹائون کی عوام محروم ہے تین ماہ بعد بمشکل پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پریشر کم ہونے کی وجہ سے بعض علاقے گذشتہ20 برس سے پانی سے محروم ہیں۔ واٹر ٹینکرز کا سلسلہ ختم کرکے لائنوں کے ذریعہ عوام کو پانی فراہم کیاجائے۔ بلدیہ ٹائون میں ورلڈ بنک اورعام سیوریج لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مساجد کے سامنے تین تین ماہ سے سیوریج کا گندہ پانی جمع ہے۔