خواتین کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ 

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے طلب کردہ 27 خواتین کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ تمام کرکٹرز اب جمعرات کو کراچی پہنچیں گی۔ان خواتین کھلاڑیوں کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیا جائے گا، جہاں رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔اس ٹیسٹ سے قبل تمام کرکٹرز علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہیں گی۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کیمپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف کا بھی اعلان کردیا ہے، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:فضاء عابد (کیمپ منیجر)، اعظم خان(کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) اور رابعہ عامر (فزیو) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹ اسٹاف میں شامل یہ اراکین بھی کل کراچی پہنچیں گے۔ تمام اراکین کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔ اس کیمپ کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا، جہاں خواتین کرکٹرز پہلے ٹریننگ اور پریکٹس کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن