لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو وکٹوریہ میں ہونیوالی نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپردِ خاک کر دیا گیا‘ون 59برس کی عمر میں بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ڈین جونز کے جنازے میں اہلِ خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔ اہلیہ جونا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا، وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے، ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکہ ہے۔ وہ ان سب کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس غم کے موقع پر یاد رکھا اور سپورٹ کیا۔