اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر سسئی پلیجو نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا ہے کہ شبلی فراز میں ضیاء اور مشرف کی روح شامل ہوگئی ہے ، کبھی کالا باغ ڈیم کبھی جزیروں پر قبضہ کرنے کی سازش، وفاق اپنا رویہ ٹھیک کرے۔ سندھ کے جزیرے سندھ دھرتی کے زیور ہیں، ڈاکٹر عارف علوی سندھ کے نمک سے کچھ تو وفا کرتے، سندھ کے عوام جزیروں کے حوالے سے آرڈیننس کو نہیں مانتی، سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ فریال کا پنجاب میں ٹرائل سندھ کی توہین ہے ، 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے۔