کرونا مزید 8 اموات تعلیمی اداروں میں کینسر بڑھنے لگے سری لنکا میں اجتماعات پر پابندی

اسلام آباد‘ شیخوپورہ‘ کولمبو (خصوصی نمائندہ+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ صباح نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 624 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 614 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 288 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 228 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 655 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912, بلوچستان میں 15 ہزار 439, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، پنجاب میں 1 لاکھ 148 اور سندھ میں 1 لاکھ 37 ہزار 195 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 539 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 531 ‘ شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ خصوصی کے مطابق مزید دو طالبات میں کرونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل نے  بتایا ہے کہ تحصیل مریدکے میں 1600 طلباء اور طالبات کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گاؤں ننگل کسر وال کی چوتھی جماعت کی طالبہ عاصمہ بی بی اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے میں پانچویں جماعت کی طالبہ مریم بی بی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ دونوں بچیوں کو ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے اور ان کے خاندان اور ہم جماعت طالبات اور ٹیچنگ سٹاف کی بھی سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔ ان طالبات میں ظاہری طور پر کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہ ہو رہی تھی۔وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کیسز میں بتدریج اضافہ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگو یجز (نمل) میں کرونا کے چار مثبت کیسز سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یونیورسٹی کے ایک ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ فوری طور پر ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کے احاطہ کو بند کر کے ڈس انفیکشن کی جائے۔ خط کے متن میں درج ہے کہ کرونا مثبت کا مذکورہ یونیورسٹی میں چوتھا کیس ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام طلبا و اساتذہ کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔ دریں اثناء اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں کرونا کے تین مثبت کیسز سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سکول اور کالج کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 79 مریض ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس  کے مزید 8  مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد   6ہزار539  ہوگئی۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 499مریضوںکی حالت  تشویشناک ہے۔ سندھ انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسر ے  نمبر پر ہے۔ صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے رپوٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سری لنکا میں کرونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بدھ کے روز سری لنکا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک گارمنٹ فیکٹری میں 830 افراد کرونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں اور مزید ایک ہزار افراد کو گھر تک محدود ہو کر قرنطینہ میں رہنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دو علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فیلیپو گرینڈی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے  یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر  فیلیپو گرینڈی نے جنیوا میں یو این ایچ سی آر کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے یو این ایچ سی آر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پیر کو شروع ہونے والے سالانہ اجلاس کے پہلے روز ذاتی حیثیت سے شرکت کی جس کے بعد ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...