ندیم بابرکا ایل این جی ٹرمینل آپریٹرز کے وفود کیساتھ مشاورتی اجلاس

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے پٹرولیم ڈویژن میں ایل این جی ٹرمینل آپریٹرز کے وفود کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کے سکریٹری اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ جن کمپنیوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا ان میں اینرگاس ٹرمینلز پرائیوٹ لمیٹڈ ، اینگرو الینگی ٹرمینل لمیٹڈ ، ایکسن موبائل موبائل پرائیوٹ  لمیٹڈ، مٹسوبیشی کارپوریشن، پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ، تبیر انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ، پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ، گورنمنٹ ہولڈنگز( پی وی ٹی) لمیٹڈ اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم لمیٹڈ کے نمائندگان شامل تھے۔ یہ اجلاس اس وقت پاکستان میں ایل این جی ٹرمینلز چلانے والی کمپنیوں اور اس شعبے میں آئندہ کی جانے والی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں سے مشورہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...