پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہوا۔ کم وزن سکول بیگز بل کی منظوری دیدی۔ پریپ کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن 1.5 کلو ہوگا۔ اول جماعت کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن 2.4 کلو ہوگا۔ دوئم 2.6 کلو‘ سوئم 3 کلو‘ چوتھی 4.4 کلو‘ پانچویں جماعت 5.3 کلو گرام‘ چھٹی 3.4 کلو گرام، ساتویں 5.8 کلو گرام، آٹھویں 5.9 کلو گرام، نویں 6 کلو گرام اور دسویں 6.5 ، گیارہویں اور بارہویں کے بیگ کا وزن 7 کلو گرام ہوگا۔ بل کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے پر سکول انتظامیہ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ قانون سازی سے سکول بیگ کا وزن کنٹرول کیا جائے گا۔ بل منظوری کیلئے خیبر پی کے آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا
خیبر پی کے کابینہ نے کم وزن سکول بیگز بل کی منظوری دے دی
Oct 08, 2020