پی ڈی ایم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی:  بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر نفیسہ شاہ، قمر زمان کائرہ اور مصطفی نواز کھوکھر نے ملاقات کی  جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر گفتگو کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی پی پی کی اے پی سی کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت ہے، پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،  وقت آچکا کے کہ سلیکٹڈ سرکار کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...