لاہور (سپیشل رپورٹر) حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان کی کال پر7 اکتوبر پنجاب کے 36 اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے لاہور میں 45 مقامات جن میں ٹھوکر چوک، ساندہ روڈ، ڈیوس روڈ، وحدت روڈ، قذافی سٹیڈیم، برکت مارکیٹ، فرید کورٹ ہاؤس، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ مرکزی مظاہرہ اور ریلی صبح 10 بجے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ سے زیر قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری ،میاں محسن سعید، دلاور جٹ ،اسرار شاہ ، لقمان بھٹی نکالی گئی جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ،مہنگائی کے خلاف ،حکومت کے ملازمین دشمن اور عدم مساوات زدہ رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔