عمران خان کا ہر منصوبہ فنانسرز پارٹی فنڈنگ والوں کیلئے ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر منصوبہ اپنے فنانسرز اور پارٹی فنڈنگ کرنے والوں کیلئے ہے۔ چوہان صاحب کے وزیراعظم کا مشن ایک کروڑ نوکریاں بھی دینا تھا؟۔ چوہان صاحب کے وزیر اعظم نے دو سالوں میں1کروڑ دس لاکھ سے زائد نوجوان بیروزگار کردئیے ہیں۔ سرکاری ریکارڈکے مطابق دو سالوں میں ساڑھے چار لاکھ نوجوان بیرون ملک نوکریوں کیلئے چلے گئے ہیں۔ نوازشریف حکومت نے سب سے پہلے نوجوانوں کو 20لاکھ تک بلاسود قرضے فراہم کیے۔ نوازشریف نے لاکھوں ذہین طلبہ میں مفت لیب ٹاپ تقسیم کیے۔ شہباز شریف حکومت نے بیروزگار افراد کو آسان اقساط پر گاڑیاں تقسیم کی۔ عمران خان ماضی میں ایسے منصوبوں کے شدید ناقد رہے ہیں۔ آج عمران خان نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کی پیروی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااس سے ثابت ہوتا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے خالصتا عوامی مفاد کے منصوبے تھے۔ عمران خان نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے لیکر ادویات کی قیمتیں بڑھانے تک ہر کام میں اپنے سہولت کاروں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ عمران خان ماضی میں کہتے رہے ہیں سیاست اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ آج عمران خان کے ہر وزیر، مشیر اور اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے کیلئے نئے نئے منصوبے لانچ کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن