لاہور (نیٹ نیوز) کرغیزستان میں وزیراعظم کبتبیک بوروناف سمیت کئی حکومتی وزراء مستعفی ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت بشکیک میں حکومت مخالف مظاہرین نے پارلیمان سمیت شہر کی کئی اہم عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اپوزیشن کا صدر سورن جین بیکوف پر الزام ہے کہ انہوں نے اتوار کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اپنی من پسند پارٹیوں کو الیکشن جتوایا۔ عوامی مظاہروں کے بعد منگل کو حکام نے اس الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ صدر جین بیکوف اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔