فضل الرحمن سیاسی طور پر سائیڈ لائن، مریم مرضی کا الیکشن چاہتی ہیں:  شبلی فراز 

Oct 08, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے فضل الرحمن اور مریم نوازکی پریس کانفرنس پر ردعمل میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سیاسی طور پر سائیڈ لائن پر چلے گئے ہیں۔ مریم نواز کو ایسا الیکشن چاہئے جو ان کی مرضی کے مطابق ہو۔ مریم نواز چاہتی ہیں کہ انکی چوری کے پیسے کا دفاع عوام کریں۔ پی ڈی ایم والے ہر وہ بات کر رہے ہیں جس سے غیریقینی کی صورتحال پیدا ہو۔ مریم نواز سے ایشوز اٹھا رہی ہیں۔ جس میں عوام کا کوئی مفاد نہیں۔ 

مزیدخبریں