پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی اے سی پنڈی گھیب سے ملاقات 

Oct 08, 2020

 پنڈی گھیب (نامہ نگار)پرائیویٹ تعلیمی ادار ے کورونا اور ڈینگی وائرس کے حوالے سے متعین کر دہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں اپنا مثبت کردا ر ادا کرینگے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ایک وفد زیرِ سرپرستی ضلعی صدر (ایپسما) قا ضی نورالحسن،ممبر مانیٹرنگ کمیٹی ضلع اٹک شاہد لطیف،تحصیل صدر (ایپسما)صاحبزادہ راحیل احمد اعوان اور جنرل سیکرٹری محترمہ سائرہ یاسمین نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس سے ملاقات کی جس میں وفد کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر کو حکومت کیجانب سے متعین کردہ ایس او پیز پر عملدآمد کروانے کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ (ایپسما)کے عہدیداران خود سکولز کا وزٹ کرکے آگاہی مہم چلائیں گے اور سکولز کے اندر کورونا اور ڈینگی کے لیئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس نے ایس او پیز کے حوالے سے سکولوں کا وزٹ کرنے کے لیئے کمیٹی کی تشکیل کی یقین دہانی کروائی جس میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا

مزیدخبریں