چکوال(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل آباد کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی، اٹک ،چکوال اور جہلم کے اضلاع میں آبی وسائل کی ترقی و بحالی اور تحفظ اراضیات کا تین سالہ منصوبہ دسمبر 2022 ء میں مکمل ہوگا جس پر 300 ملین رو پے کی لاگت آئے گی اور اس منصوبہ کی بدولت ڈیمز اور پانڈز کے کمانڈ ایریا میں قابل کاشت رقبہ اور ز رعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ سے کسانوں کو خاطر خواہ معاشی استحکام ملے گا۔ انہو ں نے یہ بات مذکورہ ترقیاتی منصوبہ کے سلسلہ میں بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (باری) چکوال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل آباد ملک فتح خان، اے ڈی سی جی مہرین فہیم عباسی، اے ڈی سی آر مصور خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار ، ادارہ آباد اور باری کے مختلف شعبوں کے انتظامی افسران اور کثیر تعداد میں علاقہ کے کسان بھی موجود تھے۔