کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں سابق بلدیاتی چیئرمینوں اور شہریوں نے سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف،شاھد خاقان عباسی کے علاؤہ دیگر رہنماؤں اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر پر غداری جیسے سنگین مقدمے کے اندارج کو بدترین انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپوزیشن سے انتقام میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہوں نے نیب اشتراک کے انتقامی کاروائیوں کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف غداری جیسے مقدمات درج کرا کے ملکی سیاست میں بدترین انتقام کی بنیاد رکھی ہے جس سے ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ سابق بلدیاتی چییرمینوں محمد نوید بھٹی،محمد زبیر کیانی،راجہ فیصل منور،راجہ ندیم احمد،ظفر عباس مغل،افتخار بھولا،سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس،حاجی اخلا ق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرا ئیکی اور دیگر نے مقدمے کے اندراج کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف کاروائی قرار دیا۔